تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

کراچی: 2 گھنٹوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ رات محض 2 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، فائرنگ کے واقعات میمن گوٹھ، سرجانی ٹاؤن، ڈیفنس، اور بلدیہ ٹاؤن میں پیش آئے، یہ واقعات محض دو گھنٹوں کے دوران ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلشن سرجانی میں پیٹرول پمپ کے قریب ایک کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت بابر اور نسیم جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول نسیم دودھ کا کا کاروبار کرتا تھا، اور دودھ کی متعدد دکانیں ہیں، مقتول اپنے دوست بابر کے ساتھ دودھ کے پیسوں کی ریکوری کے لیے سرجانی گیا تھا۔ مقتول نسیم نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ کا رہائشی تھا، تین بیٹیاں، ایک بیٹا ہے، آبائی تعلق مظفر گڑھ سے تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے، مقتولین کو سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا، مقتولین کار میں تھے، شبہ ہے نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی، جائے وقوعہ سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ملیر سعود آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، مقتول کی شناخت محمد ارسلان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

ڈیفنس فیز 6 خیابان حلال عربی محل کے گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے خاتون جاں بحق ہو گئی، جس کی شناخت صفیہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔

بلدیہ گلشن غازی بسم اللہ چوک کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی، جس کی شناخت نورین کے نام سے ہوئی ہے، اور جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Comments

- Advertisement -