منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کراچی : شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں تواتر سے ہونے والے ہوائی فائرنگ کے واقعات پر قابو نہ پایا جاسکا، لانڈھی میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق لانڈھی نمبر 6 فاروق مسجد کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص کے سینےمیں گولی لگی جس کی شناخت 45 سالہ حمید کے نام سے ہوئی ہے مقتول کی لاش رات گئے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔

- Advertisement -

مقتول حمید دولہے کارشتہ دار اور اسی محلے کا رہائشی تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو شادی کی تقریب والے گھروں کو تالے لگے ہوئے تھے اور مکین فرار ہوچکے تھے۔

بعد ازاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرکے متعدد افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی، متوفی کی شناخت راحیل کے نام سے ہوئی ہے جس لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ریسکیوحکام کے مطابق لیاری ایکسپریس وے ندی میں جھاڑیوں سے جھلسی ہوئی لاش ملی ہے،25سالہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مختلف علاقوں میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی 

دریں اثنا اورنگی ٹاؤن چشتی نگر سوغات بیکری کے قریب فائرنگ سے 20 سالہ حسیب زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران بازو پر گولی لگنے سے پیش آیا ہے جبکہ اقبال مارکیٹ پولیس واقعہ کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔

بلدیہ حب ریور روڈ بوٹ مارکیٹ کے قریب فائرنگ 16 سالہ محب زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے قریب ہی قائم مرشد اسپتال پہنچایا۔

ملیر کھوکھرا پار ایک نمبرمیں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جس کی شناخت30سالہ حامد علی کے نام سے ہوئی ہے زخمی حامد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ منظور کالونی نیئر بلال مسجد کے قریب گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوا، 17سالہ عاطف نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے زخمی ہوا، ریسکیوحکام

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں