جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی میں سرعام نوجوان کو گولی ماردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں سرعام نوجوان کو گولی مار کر ملزمان فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز7 میں ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ملزمان نوجوان کو گولی مار کر باآسانی فرار ہوگئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹرسائیکل پر2 اسٹریٹ کرمنل واردات کے لیے آئے جب ایک نوجوان نے قریب آکرملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو نوجوان کو قریب سے گولی ماری۔

ملزمان واردات کے بعد باآسانی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا اس کے چہرے پر گولی لگی ہے اور حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کراچی کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب شہری نے دو مسلح ڈاکووں کو فائرنگ کرکے مار دیا تھا۔

ملزمان شہری سے لوٹ مار کرنے کے لیے اترے ہی تھے کہ شہری نے فائرنگ کردی جس سے دونوں ڈاکو مارے گئے تھے ایک اور واقعے میں نیپا چورنگی پر پولیس اہلکار نے ڈاکو کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں