تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی کورنگی کا بتانا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، باپ کی شناخت 70 سالہ محمد حسن اور بیٹے کی شناخت 37 سالہ اسد کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کا بتانا ہے کہ باپ بیٹا کورنگی میں بک شاپ پر کام کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق تین ملزمان ڈکیتی کے لیے آئے اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 5 سالہ راہگیر بچی زخمی ہوگئی تھی۔

کامران چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کی، حسن نامی شہری نے واردات دیکھی تو ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی۔

شہری کی فائرنگ کے بعد ڈاکو جوابی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بچی انعم زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی کلفٹن کا کہنا ہے کہ موقع پر پولیس کو بھیجا گیا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے کندھے پر گولی لگی ہے حالت خطرے سے باہر ہے، بچی کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -