تازہ ترین

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

کراچی: پولیس افسران پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، اے ایس آئی شہید

کراچی میں پولیس افسران پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی شہید ہوگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لائنز ایریا کے علاقے گدا مارکیٹ کے قریب پولیس افسران پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بریگیڈ تھانے کا اے ایس آئی اقبال شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کی فائرنگ کے واقعے میں ایس ایچ او محفوظ رہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جھگڑے کی اطلاع پولیس مددگارون فائیو پرموصول ہوئی تھی، مددگار15 کی موبائل موقع پرپہنچ چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سسر کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر داماد نے خودکشی کرلی

اسی دوران موٹرسائیکل پر سوارایس ایچ او اور اے ایس آئی کا ڈاکوؤں سےمقابلہ ہوا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی اقبال شہید ہوا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ ایس ایچ او نے بھی ملزمان پر فائرنگ کی لگتا ہے کہ ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوئے ہیں۔

مقدس حیدر کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Comments