کراچی : بیوی کو منانے کیلئے دوست کے ساتھ اس کی سسرال آنے والا شخص فائرنگ سے جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی کے ایک گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ علی آرکیڈ کے فلیٹ میں پیش آیا، جاں بحق شخص کی شناخت سیف الرحمان جبکہ زخمی ہونے والے کی شناخت اس کے دوست عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔
عدنان کی شادی ملزم شاہد کی بہن سے ہوئی تھی جو ناراض ہو کر میکے آگئی تھی، عدنان اپنے دوست سیف الرحمان کے ہمراہ اپنی بیوی کو منانے کیلئے سسرال آیا، اس دوران اس کی اپنے سالے شاہد سے تلخ کلامی ہوگئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد نے فائرنگ کردی، جس سے بہنوئی کا دوست سیف الرحمان جاں بحق اور عدنان زخمی ہوگیا۔
مزید پڑھیں : ملزم نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے بیوی اور داماد کو قتل کر دیا
ملزم شاہد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، لاش اور زخمی ہونے والے کو طبی امداد اور قانونی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، موقع پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔