تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے راہگیر بچی زخمی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر 5 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کی، حسن نامی شہری نے واردات دیکھی تو ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی۔

شہری کی فائرنگ کے بعد ڈاکو جوابی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بچی انعم زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی کلفٹن کا کہنا ہے کہ موقع پر پولیس کو بھیجا گیا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے کندھے پر گولی لگی ہے حالت خطرے سے باہر ہے، بچی کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر پانچ افراد ڈکیتی کی واردات کررہے تھے، 5 سالہ انعم دکان سے چیز لے کر آتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آئی۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ڈکیتی سے متاثرہ شہری ہی زخمی بچی کو نجی اسپتال لے کر گیا۔

Comments

- Advertisement -