اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

کراچی : کورنگی میں موبائل وین پر فائرنگ، 4اہلکار شہید ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی  :  کورنگی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی ساڑھے پانچ کے ایک ہوٹل کے باہر موبائل کھڑی کرکے اہلکار ہوٹل میں کھاناکھا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

جن میں سے چار نے اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ دیا، اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابتدائی شواہد اکھٹے کئے، جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی عقیل، کانسٹیبل جمیل، انور اور اختر کے ناموں سے ہوئی، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو پولیس میں ملازمتیں اور تنخواہیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، سہیل انور سیال نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں