منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی : فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا، پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد میں نجی کلینک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی ہے، پولیس کو جائے حادثہ سے نائن ایم ایم پستول کے تین خول ملے ہیں۔

دوسری جانب کالاپل کورنگی روڈ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

علاوہ ازیں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، لیاقت آباد سے چار ملزمان کو بھتہ خوری کی اطلاعات پر حراست میں لیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے رضویہ سوسائٹی سے تین ملزمان کو پکڑ لیا۔ گرفتار ملزمان اسلحہ کی غیر قانونی خرید وفروخت میں ملوث ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر مکان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں