کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ ڈکیتی مزاحمت پر سیکورٹی اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سہراب گوٹھ کےقریب عبداللہ گبول گوٹھ میں پیش آیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 22 سالہ ظہیرالدین کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہری عید کی چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا اور مقتول کا تعلق قانون نافذ کرنیوالے ادارے سے تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے۔