ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کراچی کے ماہی گیر راتوں رات کروڑ پتی بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں پر قسمت مہربان ہوگئی اور وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کے جال میں کروڑ روپے مالیت کی سوا مچھلیاں پھنس گئیں۔

ماہی گیروں نے سوا مچھلی کراچی فش ہاربر پر 70 کروڑ روپے میں فروخت کی۔

- Advertisement -

کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا ہے سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے آپریشن کا دھاگا بنتا ہے، ایک سوا مچھلی کی قیمت 70 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹرکے مطابق کہ نایاب سوا مچھلی کا گوشت ایک ہزار روپےکلو ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ بھاری مالیت کی مچھلی جال میں آنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ٹھٹھہ کے ماہی گیر نے نایاب مچھلی سوا کا شکار کیا تھا۔

 سوا کا شکار کرنے والے ماہی گیر کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ قیمتی مچھلی میرے جال میں پھنس گئی ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں ابراہیم حیدری میں نایاب ’ہیرا‘ مچھلی کا بڑا جھنڈ شکار کے دوران ماہی گیروں جال میں پھنس گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں