جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شہر قائد میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 5 گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ رینجرز شہر قائد سے جرائم پیشہ افراد کی بیج کنی کے لئے سرگرم عمل ہے اور روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرتی ہے۔

اسی طرح کی ایک اور کامیاب کارروائی ضلع ساؤتھ میں کی گئی، جس کے نتیجے میں پانچ ملزمان دھرلئے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزاورپولیس نے کراچی کے ضلع ساؤتھ کےمختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں میں منشیات فروشی اور اسمگلنگ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

- Advertisement -

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کوئٹہ،گوادرسےمنشیات اسمگل کرکےکراچی میں سپلائی کرتےتھے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ ، دو گاڑیاں اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں ہیں، ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل چھ جولائی کو بھی کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سونے کی ڈکیتی کرنے والے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا تھا، کارروائی جمالی گوٹھ میں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 خطرناک ملزمان گرفتار

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان نے کھوکھرا پار میں سنار کی دکان میں واردات کا اعتراف کیا ، ملزمان 49 تولہ سونا اور 10 لاکھ 70 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

پانچ جولائی کو کراچی میں ہی رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 3 رکنی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار کرکے چوری کی گئی 10موٹر سائیکلیں اور 10چیسز برآمد کئے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا اور بتایا کہ موٹرسائیکل چیسز کو ندی نالوں میں پھینک دیا کرتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں