بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

کراچی: تالاب میں ڈوبنے سے 5 بچوں کی موت، انتظامیہ حرکت میں آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے علاقے سرجانی میں تالاب نے 5 بچوں کی زندگیاں نگل لیں، اہل خانہ اور محلہ نے واٹربورڈ اور بلڈر کو واقعے کا ذمے دار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی میں تالاب میں ڈوبنے سے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے، حادثے پر اہل علاقہ مشتعل ہوگیا، ان کا کہنا ہے کہ واقعے کا ذمے دار واٹر بورڈ اور بلڈر کو سمجھتے ہیں، جہاں واقعہ پیش آیا وہاں ایک تعمیراتی منصوبہ جاری ہے، منصوبے کے قریب 300گز سے زیادہ زمین پر تالاب بن گیا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پانی کی لائنوں کو توڑ کرتالاب میں پانی جمع کیا جاتا ہے، تالاب سے زیرتعمیر پروجیکٹ کے لیے پانی استعمال کیا جاتا تھا، کئی ماہ سے یہ سلسلہ جاری ہے کئی مرتبہ شکایت کرچکے ہیں، واٹربورڈ کی نااہلی ہے، لوگوں کو گھروں میں پانی نہیں مل رہا۔

کراچی میں 3 دوست سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

حادثے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ ایس ایس پی ویسٹ فداحسین نے کہا ہے کہ قریب زیرتعمیر پراجیکٹ کے چوکیدار کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مکینوں کے بیانات سے لگتا ہے بلڈر نے لاپرواہی کی۔

ان کا کہنا ہے کہ شواہد دیکھ رہے ہیں، لواحقین سے بھی رابطے میں ہیں، لواحقین کی ایما پر مقدمہ درج کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب بعض عینی شاہدین کا ماننا ہے کہ تالاب میں 6 بچے ڈوبے تاہم کسی اور خاندان نے مزید کسی بچے کے ڈوبنے کی اطلاع نہیں دی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں