کراچی : بازیاب ہونے والی پانچ لڑکیوں نے گھر چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا بیوٹی پارلر جانے پر گھر والوں نے ڈانٹا، جس پر وہ گھر چھوڑکر چلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعیدآباد سے لاپتا تین بہنوں سمیت پانچ لڑکیاں کھنڈو گوٹھ سے بازیاب ہوگئیں، بازیاب لڑکیوں کو لیاقت آبادویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔
ایک لڑکی نے بیان میں بتایا کہ بیوٹی پارلر جانے پر گھر والوں نے ڈانٹا، جس پر وہ گھر چھوڑکر چلی گئیں۔
لڑکی کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو بتائے بغیر گھر سے نکلےاور نارتھ ناظم آبادگئے، جہاں ٹھیکیدارنے12ہزارتنخواہ پر فیکٹری میں کام پر رکھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 15فروری کوسعید آبادکےسیکٹر17سے لڑکیاں لاپتہ ہوگئی تھیں ، دھاگافیکٹری ٹھیکے دار
کو گرفتار کرکے چائلڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکیوں کے عمریں 14سے19سال کےدرمیان ہیں۔