کراچی: شہر قائد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے غیر ملکی شہری زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سائٹ ایریا گل بائی پاس کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے گاڑی کو ٹارگٹ کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار غیر ملکی زخمی ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثے پر پہنچے اور زخمی کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی پر دو گولیوں کے نشانات ہیں۔
- Advertisement -
ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق دو افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ زون جاوید اکبر کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کس سمت سے کی گئی یہ واضح نہیں ہوا ہے؟