The news is by your side.

Advertisement

کراچی: ساحل سمندر پر خوفناک ٹریفک حادثہ، غیر ملکی خاتون ہلاک

کراچی: شہر قائد کے تفریحی مقام دو دریا پر غیر ملکی طلبا کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن دو دریا کے قریب تیز رفتار کار کے حادثے میں غیر ملکی خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے، ہلاک خاتون کی شناخت اومی کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق صومالیہ سے تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے تین زخمیوں کا تعلق کینیا سے ہے، پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ایلوین نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ لوگ جامعہ کراچی میں فارمیسی کے طالب علم ہیں اور حادثے میں جاں بحق خاتون اومی ہے جس کا تعلق صومالیہ سے تھا۔زخمی ایلوین نے پولیس کو بتایا کہ زخمیوں میں میریس اور گیڈم شامل ہیں جن کا تعلق کینیا سے ہے، حادثے کے شکار تمام افراد آپس میں دوست ہیں اور جامعہ کراچی کے ہاسٹل میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواب شاہ فائرنگ: لواحقین نے لاشوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا

ایلوین نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ حادثے کے وقت زخمی میں گاڑی چلا رہا تھا، ہم لوگ کسی کام سے ڈیفنس جا رہے تھے کہ دو دریا کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی آواز آئی اور ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں