پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

کراچی: غیرملکیوں کو پولیس جیسی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں غیرملکیوں کو مبینہ طور پر پولیس جیسی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ڈکیتی کا واقعہ دو دن پہلے رونما ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مبینہ ڈکیتی کا واقعہ ڈیفنس کے علاقے خیابان مجاہد کے قریب 2 دن پہلے پیش آیا، جس میں بظاہر پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈکیتوں نے غیرملکیوں کو لوٹا، اس واقعے میں پولینڈ کے باشندوں سے زبردستی ڈالرز لیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ پولینڈ سے پاکستان آئے غیرملکیوں سے 1 ہزار 80 ڈالرز سے زائد غیرملکی کرنسی لوٹی گئی، 3 غیرملکیوں کو درخشاں تھانے کی حدود میں لوٹا گیا۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کا نشانہ بننے والے غیرملکیوں کے پاس نہ ہی سیکیورٹی تھی اور نہ ہی انھوں نے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

غیرملکی باشندوں کے بیانات لے لیے گئے ہیں، کسی نے قانونی کارروائی کی درخواست نہیں دی، اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دریں اثنا وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں، انھوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ دستیاب شواہد، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کیخلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے، واقعے کی تفتیش اور پیشرفت سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں