بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

کراچی : ملیر ہالٹ میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی اور نومولود کی نمازجنازہ ادا، رقت آمیز مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملیر ہالٹ میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی اور نومولود بچے کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی اور نومولود بچے کی میتیں ناتھا میتیں گھر سے اٹھیں تو پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

تینوں کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی کے علاقے ناتھا گوٹھ کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، کئی افراد زار و قطار روتے رہے، ہر طرف سوگ کا سماں تھا۔

نماز جنازہ میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، رہنماوٴں کا کہنا تھا حکومت بھاری گاڑیوں کو قوانین کا پابند کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، کراچی کی سڑکوں پہ دندناتے ٹینکر خوف کی علامت بن چکے ہیں ، جو معصوم شہریوں سے انکی زندگیاں چھین رہے ہیں۔

گذشتہ روز کراچی کی سڑکوں پردندناتی ہیوی ٹریفک نےایک اورخاندان اجاڑ دیا تھا ، ہائی وے کی جانب سے تیز رفتاری سے آنے والا واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور سڑک سے گزرنے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کوکچل دیا تھا۔


مزید پڑھیں : کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ڈیلیوری کے لیے جانے والی خاتون اور مرد جاں بحق


خوفناک حادثے میں میاں ، بیوی اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے تھے ، جس کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ ڈالے، ڈرائیور کوبھی تشدد کانشانہ بناکرپولیس کے حوالے کردیا۔

جاں بحق میاں بیوی کی شناخت عبد القیوم اور زینب کے نام سے ہوئی تھی ، جاں بحق نوجوان سرکاری ملازم تھا اور کوہی گوٹھ لانڈھی کےاسپتال سے اہلیہ کامعائنہ کروا کر واپس آرہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں