کراچی: کمسن بچوں کو اغوا کرنیوالے گروہ کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم اسکول وین سے 2 بچوں کو اغوا کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کمسن بچوں کو اغوا کرنیوالے گروہ کا ملزم سرجانی ٹاؤن سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم منظم اغواکار کے گروہ سے تعلق رکھتا ہے، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
گروہ نے 26 مارچ2024کو اسکول وین کو ایف بی ایریا کےقریب روکا تھا اور ملزم نے 2 بچو ں کو اغوا اور وین ڈرائیور کا موبائل چھین کر فرار ہوئے تھے۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان نے بچوں کے والد سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
مزید پڑھیں : بچوں کا اغوا، کراچی کے اسکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
پولیس حکام نے کہا کہ ملزم نے ساتھیوں کیساتھ ملکرکمسن بچوں کو اغوا،تاوان لیکر چھوڑنے کا اعتراف کیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف برآمداسلحہ کامقدمہ غیرقانونی اسلحہ ایکٹ کےتحت درج کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کراچی میں حالیہ دنوں بچوں کو اغوا سے بچانے اور اجنبیوں سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں کراچی پولیس کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا۔
پولیس نے ہدایت نامہ میں کہا تھا کہ بچے کو والدین کےعلاوہ کسی کے ساتھ نہ جانے دیں۔
اسکول اور مدرسوں کی انتظامیہ کے لیے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ والدین بچوں کو اسکول اور مدرسے اکیلے نہ بھیجیں۔