کراچی کے علاقے جوہر آباد سے مبینہ طور پر اغوا کی گئی لڑکی کو بازیاب کروالیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فرسٹ ایئر کی طالبہ گھر سے پیپر دینے کا کہہ کر نکلی تھی، 19 مئی سے لاپتا لڑکی کو حیدرآباد سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
لڑکی کے اغوا کا مقدمہ جوہر آباد تھانے میں بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن میں لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ 19 مئی کو میری بہن نے کہا میرا پیپر ہے کالج چھوڑ دو۔
یہ پڑھیں: کراچی میں کالج سے گھر واپس لوٹنے والی طالبہ مبینہ طور پر اغوا
بھائی کا کہنا تھا کہ بہن نے مجھے وائس نوٹ کیا اور کہا کہ آج چھٹی ہے اور میں گھر آرہی ہوں، کچھ دیر بعد بہن کا وائس نوٹ آیا کہ مجھے کچھ افراد نے اغوا کرلیا ہے۔
مقدمے کے متن میں بھائی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اغوا کا سن کر میں فوری طور پر یونیورسٹی سے نکلا اور بہن کو تلاش کیا لیکن نہ ملی۔