بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

کراچی : ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر گلی میں کھیلتی بچی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلی میں کھیلتی بچی کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی، جاں بحق بچی قریبی جھونپڑبستی کی رہائشی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال ریلوے کالونی میں ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیوحکام نے بتایا کہ بچی گلی میں کھیلتے ہوئے کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچی قریبی جھونپڑبستی کی رہائشی تھی تاہم بچی کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی ہے۔

دوسرے واقعے میں شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز7میں رات گئے ٹینکر کی ٹکرسے راہگیر جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم ٹینکر کی زد میں آکر شہری کی ہلاکت کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں گزری تھانےمیں درج کیا گیا ہے، واٹر ٹینکرکراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کا ہے۔

حکام نے کہا کہ ٹریفک حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا تھا لیکن ٹینکر کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں