کراچی کے علاقے درخشاں میں نجی بینک کے لاکر سے 10 کروڑ کا سامان چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق متاثرہ شہری نے واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کروادیا، شہری کا کہنا ہے کہ لاکر میں ڈائمنڈ اور گولڈ جیولری، برانڈڈ گھڑیاں، دیگر اشیا رکھی تھیں۔
متاثرہ شہری کا بتانا ہے کہ 6 فروری کو لاکر میں سارا سامان تھا، 19 فروری کو گئے تو لاکر خالی تھا۔
شہری کے مطابق جولائی 2010 سے لاکر آپریٹ کررہا ہوں، مختلف وقتوں میں سامان رکھا گیا، ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو بھی درخواست ارسال کردی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے، مدعی سے بھی تفصیلات لے لی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ضرورت محسوس ہوئی تو مزید دفعات بھی عائدکی جائیں گی، واقعے سے متعلق بینک عملے کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔