کراچی میں ڈرائیونگ سیکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری آگئی۔
آئی جی سندھ کی زیر صدارت ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس اینڈ ٹریننگ نے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد کے احاطے میں ایک عمارت منتخب کرلی گئی ہے جس کے 6 کمروں میں کلاس رومز اور ضروری دفاتر قائم کیے جائیں گے۔
لاہور میں سرکاری سطح پر ڈرائیونگ اسکولز قائم
آئی جی نے بتایا کہ عمارت میں بنیادی مرمت، سامان فراہمی کے بعد داخلہ اور کلاسز کے آغاز کا اعلان ہوگا۔
واضح رہے کہ کراچی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا سرکاری ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے قیام کا منصوبہ ہے جبکہ اس کی مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔