ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کراچی: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا، پولیس کا لاٹھی چارج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ڈی جی سائنس کالج کے سامنے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی گئی تو پولیس کی جانب سے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا اور متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا اور مظاہرین کو برنس روڈ کی گلیوں کی طرف دھکیل دیا، مظاہرین منتشر ہوکر پیپلز اسکوائر میں داخل ہوگئے۔

پولیس نے خواتین ملازمین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مجموعی طور پر 150 سے زائد ہیلتھ ورکرز کو گرفتار کیا اور مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں