جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

کراچی میں قبرستان کی جگہ کی کمی کو پورا کرنے کیلیے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کراچی میں قبرستان کی جگہ کی کمی کو پورا کرنے کیلیے اہم فیصلہ کر لیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی کو قبرستان کیلیے 2500 ایکڑ زمین کی نشاندہی کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو ماسٹر پلان میں قبرستان کیلیے جگہ مختص کرنے کا پابند کیا جائے۔

اس سے قبل قبرستانوں میں تدفین کیلیے سرکاری نرخ مقرر کیے گئے تھے اور خبردار کیا گیا تھا کہ کسی نے مقررہ نرخ سے زائد رقم وصول کی تو کارروائی کی جائے گی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے قبرستانوں میں کے ایم سی کے قوانین اور مقررہ نرخ پر عملدرآمد شروع کیا گیا تھا۔ میئر مرتضیٰ وہاب نے بتایا تھا کہ رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کیلیے 14300 روپے مقرر کر دیے، قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ قیمت پر کام کرنے کا پابند بنا دیا گیا۔

قبروں کو مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف کارروائی شروع کی گئی تھی اور کسی کو کے ایم سی کی رجسٹریشن کے بغیر قبرستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں۔

اس سے چند ہفتوں قبل کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کے قبرستانوں میں تدفین کے اخراجات 9000 روپے تک ہیں لیکن عام طور پر شہریوں سے 35 ہزار روپے تک وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا جبکہ دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں