’اللہ کے بندے اللہ سے ڈر، قبر کے کتبے پر قرآنی آیات نہ لکھوا اس سے بے حرمتی ہوتی ہے‘
کراچی کے قبرستانوں میں گونجنے والی یہ آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی۔ نصرت بھٹو کالونی کے قادر ماما دنیا سے کوچ کر گئے۔
کینسر کے مرض میں مبتلا یہ قادر ماما جو ہمیشہ سے کراچی بھر کے قبرستانوں مِیں قبروں پر لکھی جانی والی قرانی آیات کے حوالے سے شہریوں کو سمجھاتے تھے کہ انہیں نہ لکھوائیں، کہی انکی بے حرمتی نہ ہوں۔
View this post on Instagram
گورکن مولا بخش کا کہنا ہے کہ بیس سال سے قادر ماما اپنے مشن میں مصروف عمل رہے جہاں اس دوران ان کو مشکلات کا سامنا بھی رہا لیکن وہ اپنے اس نیک عمل سے جڑے رہے۔
مرحوم کے بیٹے نے کہا کہ میرے والد جو نیک عمل کا بیٹرا اٹھایا تھا اس میں وہ بھرپور کامیاب ہوئے، ہمارے منع کرنے کے باوجود بھی وہ اپنے کام میں مصروف رہے۔
قادر ماما کی اس کاوش کے ذریعے آج قبروں پر قرانی آیات کو لکھنے کا رواج ختم ہوتا جارہا ہے۔