ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

کراچی: پولیس کے ہاتھوں نوجوان قتل، اہلکار گرفتار، مقدمہ درج، اہلخانہ سراپا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے عامر حسین نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، مقتول کے اہلخانہ بیٹے کی لاش لے کر شاہ فیصل تھانے پہنچ کر سراپا احتجاج بن گئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متوفی کے لواحقین سے رابطہ کرکے اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

گلستان جوہر فائرنگ میں ملوث گرفتار تینوں اہلکار ناصر، شہر یار اور فیصل کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث تینوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ گرفتار اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی کا بتانا تھا کہ متوفی عامر اور اس کے ساتھ موجود شخص سے اسلحہ برآمد نہیں ہوا، دونوں افراد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بچی بھی موجود تھی، فائرنگ میں ملوث دونوں اہلکاروں کا موقف درست ثابت نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ شاہین فورس کے اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا تھا وہ نہیں رکے تو اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عامر حسین نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں