کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا بتایا جارہا ہے، مقتول کی شناخت ارتقا کے نام سے ہوئی ہے۔
مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
- Advertisement -
ادھر پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم گینگ وار کارندہ اور 8 مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں مارا گیا ملزم 6 قتل کے کیسوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گینگ وار منشیات فروش گروپ بلال عرف انڈے کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا اس دوران کچھ کارندے فرار ہوگئے۔