بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

کراچی: گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر سیکیورٹی گارڈ نے اغوا کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سیکیورٹی گارڈ نے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی جمعے کی رات 17 جنوری کو لاپتا ہوئی تھی، والد نے سیکیورٹی گارڈ پر لڑکی کو ورغلا کر ساتھ لے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

گلشن اقبال پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ اغوا کار سیکیورٹی گارڈ اظہر مٹیاری کا رہائشی اور کرمنل ریکارڈ یافتہ ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ہوسکتا ہے لڑکی اظہر کے ساتھ اپنی رضامندی سے گئی ہو، لاپتہ لڑکی کو تلاش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن سے اغوا ہونے والے بچوں عالیان اور علی رضا کو 8 روز گزرنے کے باوجود پولیس بازیاب نہیں کرواسکی ہے۔

موٹر سائیکل پر نامعلوم مرد اور خاتون کو بچوں کو چیل چوک لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

والدین کا کہنا ہے کہ پولیس ہم سے تعاون کررہی ہیں لیکن ملزمان کی جانب سے کوئی فون کال نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 دن سے لگاتار پولیس سے یہی سن رہے ہیں کہ آج آئیں گے کل آئیں گے، ہمیں نہ کسی نے تاوان کے لیے کال کی اور نہ ہی ہمیں کسی پر شک ہے۔

بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے ہمیں ہمارے بچے حوالے کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں