کراچی کے علاقے گلشن معمار میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر اسماعیل چنہ نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔
مقدمے کے متن میں والدہ نے کہا کہ میری بیٹی اقصیٰ کی شادی اسماعیل چنہ سے 7 ماہ قبل ہوئی، فیملی کے ساتھ کوٹری میں رہائش پذیر ہوں۔
گزشتہ روز اسماعیل نے فون کرکے کہا کہ کراچی آکر اپنی بیٹی کو لے جاؤ، داماد نے کہا کہ وہ ہماری بیٹی کو نہیں رکھنا چاہتا۔
مقتولہ کی والدہ کے مطابق گزشتہ شا ہی بیٹی نے فون کرکے بتایا کہ اسماعیل اس پر تشدد کرتا ہے، گزشتہ رات بیٹی کے پڑوسیوں نے فون کرکے بتایا کے بیٹی کو شوہر نے قتل کردیا ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کے دوران بیٹی پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گزشتہ رات ہی گھر سے حراست میں لے لیا گیا تھا، ملزم نے واقعے کو حادثاتی بتایا تھا۔