تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

کراچی میں گارڈز نے ڈکیت قرار دیکر خاتون سمیت دو افراد کو مار ڈالا

کراچی کے علاقے بلدیہ حب ریور روڈ پر گارڈ نے ڈکیت قرار دے کر خاتون سمیت دو افراد کو مار ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی کا بتانا ہے کہ بلدیہ حب ریور روڈ پر خاتون سمیت دو افراد کا قتل ہوا، مقتول شہری کی شناخت حنیف کے نام سے ہوئی، واقعے میں جاں بحق خاتون راہگیر معلوم ہوتی ہے۔

ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ مقتول کے خلاف اور مقتول نے دوسروں کے خلاف کیسز کررکھے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حنیف لین دین کے سلسلے میں نیول کالونی آیا تھا، مباحثہ ہوا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی، وہ جس شخص کے پاس آیا تھا اس نے چور کا شور مچادیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نیول کالونی گیٹ پر موجود گارڈز نے چور کی آواز سنی اور فائرنگ کردی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے تینوں گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کا شوہر محفوظ رہا۔

Comments

- Advertisement -