اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ کراچی سےسوتیلی ماں جیساسلوک کیاجارہاہے کراچی ماں ہے جس نے تمام ملک سےآنےوالوں کوجگہ دی، کماؤ شہر ہے میٹرو بننا پہلاحق اس شہر کا تھا۔
کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی نےکراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کااعلان کیاتھا بلاول نےمجھےبتایاسندھ حکومت نے1100ارب لگانےکااعلان کیا عمران نیازی نےکراچی کیلئےاب تک 1100ارب روپےفراہم نہیں کیے، عوام کو جھوٹے وعدوں سےٹرخایاجارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں بوری بندلاشیں ملتی تھیں ماضی میں کراچی میں بھتہ خوری عروج پرتھی کراچی میں بدامنی کی وجہ سےسرمایہ کارپنجاب جارہےتھے ن لیگ کی حکومت نےمربوط منصوبہ بندی سے کراچی میں امن بحال کیا جولوگ کراچی چھوڑگئےتھےاب وہ واپس آگئےہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ کراچی میں پانی کامسئلہ حل نہیں ہورہا ن لیگ نے5سالوں میں 11ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی، ن لیگ کی پالیسی سےکراچی کی روشنیاں بحال ہوئیں، اپنےدل پرہاتھ رکھ کربتاؤچینی اورآٹاسستاہوا؟ بجلی ،گیس سستی ہوئی؟ہرچیزآسمان سےباتیں کررہی ہے،۔
ان کا کہنا تھا کہ محل میں رہنےوالےعمران کوکیاپتہ مہنگائی کتنی ہے گناہ گارلوگ ہیں لیکن دل سےکہتےہیں ملک سے مہنگائی ختم کریں گے، کرپٹ حکومت کوسیاسی طورپردفن کرنےکیلئےاسلام آبادجائیں گے۔