کراچی : لاشاری گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ، ملزم علی اصغر گاڑی چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے وی ایل سی بلدیہ ڈویژن نے گلشن مزدور میں کارروائی کی ، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لاشاری گینگ کاسرغنہ ہلاک ہوگیا جبکہ ڈکیت کاساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
ترجمان اےوی ایل سی نے بتایا کہ ہلاک ملزم سےاسلحہ اورتھانہ تیموریہ کی حدودسےچوری کی گئی کاربرآمد کرلی گئی ہے، مقابلہ گلشن مزدور،سعیدآباد،بلدیہ ٹاؤن کےعلاقےمیں ہوا۔
ملزم علی اصغر گاڑی چوری،چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب تھا، جس کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسےشناخت کیا گیا تھا۔
:ملزمان چھینی ہوئی گاڑیاں بلوچستان میں فروخت کرتےتھے جبکہ ہلاک ملزم کراچی میں گاڑیاں چوری اور چھیننے کی متعددوارداتوں میں ملوث تھا تاہم ملزم کےوالدعبدالفتح کا بھی سابقہ کرمنل ریکارڈموجودہے.
چند ہفتے قبل اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن سے مبینہ مقابلہ میں بدنام زمانہ لاشاری گینگ کا سرگرم کارندہ عبد الواجد ہلاک ہو گیا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کراچی سےکاریں چھیننے،چوری کرنےکی متعددوارداتوں میں ملوث تھا اور قتل، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔