ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پارہ 43 سے 45 ڈگری تک جانے کا امکان ، کراچی والے تیار ہوجائیں !

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کی شدت43 سے 45 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کیلئے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا کہ 20 سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کاخدشہ ہے اور 20اپریل سے درجہ حرارت میں4 سے 6 ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 20 اپریل سے سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور پارہ چالیس سینٹی گریڈ سے اوپر جا سکتا ہے جبکہ گرمی کی شدت تینتالیس سے پینتالیس ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : طوفانی بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیش گوئی، الرٹ جاری

کراچی میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور دن میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد رہےگا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا شہری دن کے اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں