پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

کراچی میں شدید گرمی کی لہر ، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں : شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بند ہے، آج درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی سورج سوا نیزے پر ہوگا اور موسم انتہائی گرم رہےگا ، جس کے باعث شہر کا پارہ اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہنے کے باعث حبس کی شدت بڑھ جائے گی اور شمال مشرق،مغرب سمت سےگرم اورخشک ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ ہیٹ ویو کے دوران راتیں بھی گرم رہنےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیئس اپریل تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال کی لپیٹ میں رہے گا۔

شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری دن کے اوقات میں باہر نکلنے سے گریزکریں۔

ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے شہر کا فضائی معیارمضرصحت قرار دیا گیا ہےاور دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرےنمبر پرموجود ہے ، جہاں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار159 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا گیا اور شدت 43 ڈگری تک محسوس کی گئی تھی۔

سندھ کے دیگر علاقوں میں چوبیس اپریل سے ایک بار پھر ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں