کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد جل تھل ہوگیا، شہر کی بیشتر سڑکوں پر برسات کا پانی جمع ہوگیا۔
شہر میں ہفتے کو ہونے والے بارش کے بعد کراچی کےلیے پھر سے وہی پرانی کہانی سامنے آئی ہے، بارش کے بعد ہر طرف سڑکوں پر پانی ہی پانی نظر آرہا ہے، مرکزی اور دیگر شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث کئی سڑکوں پر ٹریفک بھی متاثر ہورہی ہے۔
بولٹن مارکیٹ کی اندرونی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہے، بولٹین مارکیٹ کی گلیوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جس سے آنے جانے والوں کو شدید مشکلات ہیں۔
وزیرمینشن کے اطراف بھی بارش کا پانی جمع ہوچکا ہے، ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی کے قریب بھی برساتی پانی بڑی مقدار میں موجود ہے۔
برساتی پانی جمع ہونے اور اس کی نکاسی کا کوئی خاص انتظام نہ ہونے کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام کا منظر نظر آرہا ہے۔