کراچی میں ہیوی ٹریفک کی حدرفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے جمعرات کو یہ بات بتائی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں ڈرائیورز کے ڈوپ ٹیسٹ شروع کررہے ہیں، کراچی میں ہیوی ٹریفک کی حدرفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقررکردی ہے۔
ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس میں سختی کررہے ہیں، موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی پابندی کی سختی کررہے ہیں۔
کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں ہے، وزیر داخلہ سندھ
شرجیل میمن نے کہا کہ جن لوگوں نے گاڑیاں جلانے کی کال دی وہ شہر سے مخلص نہیں، کراچی میں کچھ لوگ ٹریفک حادثات پر بھی سیاست کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند ہفتوں میں بےلگام ڈمپر ڈرائیورز کی غفلت اور ٹکر سے کئی حادثات رونما ہوئے ہیں ان خونی حادثات میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کو الیکشن لڑنے کا چیلنج