کراچی: شہر قائد کے تاریخی ککری گراؤنڈ پر ترقیاتی کام مکمل ہو گیا، باکسنگ اور جوڈو ارینا بھی تیار کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاریخی میدان ککری میں ترقیاتی کام مکمل کر لیا گیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج اس کا افتتاح کریں گے۔
گراؤنڈ میں فٹبال فیلڈ پر امپورٹ کوالٹی کی آسٹرو ٹرف بچھائی گئی ہے، فٹبال گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس کی سہولت بھی موجود ہے۔
ککری گراؤنڈ میں باکسنگ ارینا بھی بنایا گیا ہے، جوڈو اور مکس مارشل آرٹس کے لیے الگ ارینا تیار کیا گیا ہے، اس گراؤنڈ کی مرکزی بلڈنگ میں انِ ڈور اسپورٹس اور دیگر مختلف سرگرمیاں کی جائیں گی۔
ایک اور خاص بات یہ ہے کہ جافا اکیڈمی کی بچیوں کے لیے بھی ککری گراؤنڈ میں ایک فٹبال فیلڈ تیار کیا گیا ہے۔