کراچی : شہرِقائد ایک بار پھر گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گزشتہ دو روز کے دوران پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے.
گرم ہواؤں نے کراچی کے شہریوں کا برا حال کیا ہوا ہے، محکمہ موسمیات نے بھی خبردار کردیا ہے کہ گرمی سے بچنے کے لئے شہری خود احتیاط کریں تاہم بڑھتی ہوئی گرمی سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ نہیں ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق کہ کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور گرم ہوائیں چلے گی تاہم کل سے گرمی کی شدت میں قدرے کمی کا آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان عبدالرشید کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ کم اور ہواؤں کا رخ تبدیل ہورہا ہے، جس کی وجہ سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اوردرجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے لیکن اس کی شدت 43ڈگری سے ہوگی۔