جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کراچی : گھر میں کیڑے مار دوا کا اسپرے ، میاں بیوی اور بچوں کی حالت غیر، 5 سالہ بچہ چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: خیابان سحر میں گھر میں کیڑے مار دوا کا اسپرے کرنے میاں بیوی اور 5 بچوں کی حالت غیر ہوگئی تاہم اسپتال میں پانچ سالہ بچہ چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی خیابان سحر میں گھر میں دم گھٹنے سے میاں بیوی اور پانچ بچوں کی حالت غیر ہوگئی ،تمام افراد کو نجی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں 5سالہ بچہ دم توڑ گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈیفینس خیابان سحر کے ایک گھر میں گزشتہ روز کیڑے مار دواؤں کے چھڑکاؤ کرایا تھا، آج صبح سات افراد کو بے ہوش کی حالت میں ریسکیو کیا گیا بے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے ڈاکٹر ضیاء الدین شیخ، اہلیہ، دو بچیاں 8 سالہ جنت، 16سالہ زارا، 13 سالہ زوہیب اور 11 سالہ شاہزین شامل ہیں جبکہ دم توڑ جانے والے میں پانچ سالہ بچے کی شناخت معین الدین کے نام سے ہوئی۔

بے ہوش افراد کو پہلے سر سید اسپتال پھر ساؤتھ سٹی اور اب آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اہل خانہ کے سوتے وقت پیش آیا تاہم اہل خانہ کے بیانات لیکر واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں