ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

چپل پلازہ میں غیر قانونی کرنسی ایکچینج چلانے والا گرفتار، ہزاروں امریکی ڈالر برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے نے شہر قائد کے علاقے حسرت موہانی روڈ سے علی سلمان نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی ایکسچینج چلا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی غیر قانونی خرید و فرخت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں چپل پلازہ میں غیر قانونی کرنسی ایکچینج چلانے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتا ملزم علی سلمان ڈالر کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث منظم گینگ کا سرغنہ بتایا جا رہا ہے، ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ہے، جو حسرت موہانی روڈ پر واقع چپل پلازہ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔

- Advertisement -

ملزم کے پاس کرنسی ایکسچینج کا لائسنس نہیں تھا، اور اس کے قبضے سے 12 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، موبائل فون میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق پیغامات بھی موجود تھے، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم علی سلمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں