ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کراچی: مارکیٹوں کے اوقات کار اور شادی ہالز کی بندش سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ٹیم تاجروں سے ملاقات کے لیے شہرقائد پہنچ گئی، بات چیت کے دوران مارکیٹوں کے اوقات کار اور شادی ہالز کی بندش پر تحفظات پیش کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی ٹیم کو تاجر مارکیٹوں کی بندشوں پر تحفظات پیش کریں گے۔ صدر تاجر رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے علاوہ صرف سندھ میں مارکیٹس6بجے بند ہورہی ہیں، پورے ملک میں تاجروں کو کاروبار کرنےکی سہولت دی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں شادی ہالز اور ہوٹل آؤٹ ڈور ڈائننگ ایس او پی کے ساتھ ہیں، سندھ خصوصاً کراچی میں تقریبات پر مکمل پابندی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ شادی ہالز، ہوٹل اور کیٹر کے نمائندے بھی مذاکرات کریں گے۔

کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں ، سندھ حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ نے عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اب کیسز کم ہو رہے ہیں، اگر یہ تعاون جاری رہا تو جلد صورت حال پر قابو پالیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کوروناوائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ روز 22 ہزار 043 ٹیسٹ کیے گئے جو ایک ریکارڈ ہے، 22043 ٹیسٹ کے نتیجے میں 1293 کیسز سامنے آئے، جو 5.9فیصدشرح ہے، سختی کرنےسےکیسزکی شرح کم ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں