ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

کراچی : پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ ناظم آباد مہدی حسن پارک کے قریب تیموریہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم اور زخمی گرفتار ملزمان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے نارتھ ناظم آباد مہدی حسن پارک کے قریب تیموریہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ملزمان کے اہم انکشافات سامنے آئے۔

پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتارہوا، ہلاک ملزم اوراس کا ساتھی 18سالہ نوجوان عرفات کے قتل میں ملوث نکلے۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ ملزمان نے 9 اپریل کوسخی حسن چورنگی پر شہری کو موٹر سائیکل چھیننے پرفائرنگ کرکے قتل کیا تھا، عرفات کے قتل کا مقدمہ تیموریہ تھانےمیں درج ہے۔

ذیشان شفیق صدیقی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے برآمد فون کا ریکارڈ چیک کیا تو فون نارتھ ناظم آباد کی حدود سے چھینا ہوا معلوم ہوا جبکہ ملزمان سے برآمد موٹر سائیکل عزیز آباد کی حدود سے چوری شدہ ہے۔

ایس ایس پی نے کہا ہلاک ملزم کی شناخت ذیشان کےنام سےہوئی جبکہ مقابلے میں ملزم شاہد زخمی حالت میں اور ملزم مجاہدکوگرفتار کیاگیا۔

ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں،گینگ کےدیگرملزمان کیساتھ ملکروارداتیں کرتےہیں ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیاہے اور ان کاتعلق علی پوررحیم یارخان پنجاب سے ہے۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں