جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ایم کیوایم پاکستان کی اپنے بانی سے علیحدگی خوش آئند ہے ،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی پہنچ گئے، کراچی پہنچنے کے بعد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی اپنے بانی سے علیحدگی خوش آئند ہے۔

امید ہے کہ رائے ونڈ مارچ میں کراچی سے بھی لوگ شرکت کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھ کر ایک شخص پاکستان میں دہشت گردی پھیلاتا ہے۔ تحریک انصاف متحدہ پاکستان کی بانی سے علیحدگی کا خیر مقدم کرتی ہے۔


MQM Pakistan's dissociation from founder… by arynews

عمران خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا مسئلہ پاناما لیکس ہے، سڑکوں پرنکلنے کا کوئی شوق نہیں، پانامہ لیکس پر چپ ہوگیا تو یہی پیسہ الیکشن پر خرچ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور ہماری جماعت آج مقبولیت کی بلندیوں پر ہے جبکہ 30 ستمبر کو دکھائیں گے تحریک انصاف کتنی بڑی جماعت ہے۔

مزید پڑھیں : ادارے مضبوط نہیں اس لیے کرپشن عام ہے،عمران خان

عمران خان نے کہا پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد کوئی شک نہیں رہ گیا اور نواز شریف بچ گئے تو سارے کرپٹ افراد بچ جائیں گے۔

کرپشن اور دھاندلی کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے،کرپشن بڑھنے سے ادارے کمزور ہوچکے ہیں، پاکستان کے اداروں کی تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں