ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

کراچی میں شدید گرمی کی لہر کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے تاہم یہ لہر کب تک جاری رہے گی ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 24.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، ہوامیں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے تاہم گرمی 20 اکتوبر کے بعد کم ہو جائے گی۔

- Advertisement -

خیال رہے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے اور امکان ہے کہ نظام اگلے 2/3 دنوں کے دوران ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔

ابتدائی طور پر سسٹم شمال مغرب کی طرف بڑھے گا، فی الحال پاکستان کا کوئی بھی ساحلی علاقہ اس موسمی نظام سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے تاہم ہواؤں کی رفتاربڑھ سکتی ہے اور سمندر میں بھی کچھ طغیانی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ایئرکوالٹی انڈکس نے کہا کہ ‌شہر کا فضائی معیار مضرصحت ہے، دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرےنمبرپرہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 181 پرٹیکیلیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا۔

طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے شہری گھروں سےنکلتےوقت ماسک کااستعمال لازمی کریں۔

اس کے علاوہ تھرپارکر، مٹھی ، سجاول ، بدین اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے جبکہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں