تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کراچی، ایڈیشنل ایس ایچ او کی شہادت میں کون ملوث تھا؟ شناخت ہوگئی

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او کو شہید کرنے والے گینگ کی شناخت ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان کو شہید کرنے والے گینگ کی شناخت ہوگئی، گزشتہ روز رحیم خان ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 مقامات پر پولیس سے مقابلہ کرنے والا وائٹ کرولا گینگ ہے، گینگ کا تعلق اندرون سندھ سے ہے اور یہ 4 ملزمان پر مشتمل ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حلیے میں ہوتے ہیں، ملزمان منی ایکسچینج سے رقم لے کر نکلنے والے افراد کو لوٹتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پولیس مقابلہ، ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان شہید

ذرائع نے بتایا کہ ملزمان 10 لاکھ یا اس سے زائد کی واردات کرتے ہیں ان کے پاس ایس ایم جی بھی ہوتی ہے، گینگ نے 2018 میں شارع فیصل، ڈیفنس، کورنگی اور جھیل پارک میں وارداتیں کیں۔

ملزمان نے 4 وارداتوں میں 65 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹی، ملزمان 2018 سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چیلنج بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان شہید ہوگئے تھے، آئی جی سندھ نے سب انسپکٹر کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلی تھیں۔

Comments

- Advertisement -