ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کراچی ملک کا معاشی حب ہے‘ جنرل قمر باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ شہر قائد میں امن و امان کی بحالی کے حوالے سے پاک فوج‘ رینجرز اور تمام انٹیلی جنس اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا‘ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور یہاں امن و امان کی بحالی سے ہی ملک میں ترقی ہوسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورہیڈ کوارٹر کراچی کے دورے پر کیا‘ جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج  سامنے آئے ہیں اس تسلسل کو جاری رہنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرسکے کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر جنرل قمر باجوہ کو افسران کی جانب سے  سندھ میں امن و امان کی صورتحال سمیت کراچی آپریشن اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی  بریفننگ دی گئی‘ جس میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا ہے۔


پڑھیں: ’’ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری ‘‘


آرمی چیف نے ہدایت کی  کہ شہر میں امن و امان کی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رہے گا ‘ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

قبل ازیں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل قمر باجوہ اپنے پہلے دورے پر آج کراچی پہنچے‘ انہوں نے مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں