اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی سی پیک کے لیے بہترین ربط کار ثابت ہوگا، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن نے کہا ہے کہ شہر قائد سی پیک کے لیے بہترین ربط کار ثابت ہوسکتا ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے مزید جارحانہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

کراچی میں سی پیک چیلنجز کے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی بورڈ آف انویسٹمنٹ شاہ جہان شاہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کوئی تفریق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر ہے اور اس سے ملک کی معاشی حالت بہت بہتر ہوگی، اس منصوبے کا حصہ بننے والے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے درمیان کو چیز پوشیدہ نہیں ہم تمام سرمایہ کاروں کو مساوی مواقع فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے ماہرین کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو سرمایہ کاروں کے تحفظات کو بھی دور کریں گے، سی پیک منصوبے میں توانائی کے منصوبوں پر کام شروع کیا جاچکا ہے جس کا ایک منصوبہ 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہے۔

اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن نے کہا کہ کراچی سی پیک کے لیے بہترین ربط کار ثابت ہوسکتا ہے، سی پیک کی سیکیورٹی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے مزید جارحانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت سندھ کے لیے دھابیجی اور کیٹی بندر میں دو خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی تجویز زیر غور ہے، حالیہ مردم شماری کے بعد کراچی کی آبادی 3 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔

تقریب سے کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر شمیم احمد فرپو نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے اقتصادی تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں