بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کراچی میں گولڈ میڈلسٹ نوجوان اتقا کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان گولڈ میڈلسٹ اتقا کو قتل کرنے والے ملزمان کو پولیس نے کوئٹہ سے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ اتفا کے قاتلوں کو کوئٹہ سے حراست میں لیا ہے، گرفتار ملزمان نوجوان کو قتل کرنے کے بعد بلوچستان فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے، ملزمان تربیت یافتہ ہیں، گروپ کا سراغ لگا لیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں بھی ملوث ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان بلوچستان میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں فروخت کرتے ہیں، کچھ ملزمان کی نشاندہی کی ہے، ایس آئی یو ٹیم بلوچستان میں ہے۔

واضح رہے کہ کراچی چند روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے نوجوان اتقا کو قتل کردیا تھا۔

مقتول گولڈ میڈلسٹ تھا اور اس کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ ایک ملزم سے اتقا کافی دیر سے مزاحمت کررہا تھا، موٹر سائیکل پر بیٹھے ملزم نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں