جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی جلسہ؛ پی ٹی آئی کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف نے 16 اپریل کو کراچی میں ہونے والے جلسے سے متعلق منفی خبروں اور افواہوں کو مسترد کر دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کے جلسے کے ملتوی ہونےکی خبریں بےبنیاد ہیں مخالفین کی پھیلائی گئی قیاس آرائیوں پرعوام یقین نہ کریں۔

خرم شیرزمان نے کہا کہ پی ٹی آئی 16 اپریل کو باغ جناح میں پاورشو کا مظاہرہ کرے گی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسےسےخطاب کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ شب پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 16 اپریل بروز ہفتہ کراچی میں عظیم الشان جلسہ عام کیا جائے گا۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایات دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ کراچی جلسے کے وقت ملک بھر میں سڑکوں پر آکر احتجاج بھی کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں